دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 234
234 متی کی انجیل میں لکھا ہے:۔وو جیسے بجلی مشرق سے چمک کر مغرب تک دکھائی دیتی ہے ویسے ہی ابن آدم کی آمد ہوگی“۔(متی باب ۲۴: آیت ۲۷) وہ ابن آدم کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر آتا دیکھیں گے۔تب وہ نر سنگے کی بڑی آواز کے ساتھ اپنے فرشتوں کو بھیجے گا اور وہ آسمان کے افق سے لے کر افق تک چاروں طرف سے اس کے برگزیدوں کو جمع کریں گے۔(متی باب ۲۴: آیت ۳۰، ۳۱) حضرت امام جعفر صادق کا پہلے بھی ذکر آچکا ہے ان کی ایک پیشگوئی کا ذکر بحارالانوار میں یوں بھی ملتا ہے۔ایک منادی آسمان سے آواز دے گا جسے ایک نوجوان لڑکی پردے میں رہتے ہوئے بھی سنے گی اور اہل مشرق و مغرب بھی سنیں گئے۔بینابیع المودہ میں حضرت علی کی ایک پیشگوئی ان الفاظ میں ہے۔جب قائم آل محمد یعنی امام مہدی آئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے اہل مشرق و مغرب کو جمع کر دے گا“۔بحارالانوار میں حضرت امام باقر کی ایک پیشگوئی یوں درج ہے۔ہمارے امام قائم جب مبعوث ہونگے تو اللہ تعالیٰ ہمارے گروہ کی شنوائی اور بینائی کو بڑھا دے گا یہاں تک کہ امام قائم اور