دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 235
235 ان کے درمیان معمولی فاصلہ رہ جائے گا جب وہ امام ان سے بات کریں گے تو وہ انہیں سنیں گے اور انہیں دیکھیں گے۔جب کہ امام اپنی جگہ پر ہی ٹھہرا رہے گا“۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو یہ بشارت دی گئی کہ ”میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا اس وعدہ کو بھی خدا تعالیٰ نے بڑی شان و شوکت سے پورا فرمایا۔اسی طرح ۱۸۹۷ء کو آپ کو الہام بتایا گیا۔الْأَرْضُ وَالسَّمَاءِ مَعَكَ كَمَا هُوَ مَعِی۔اس الہام کی تشریح کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا۔آسمان کا ساتھ ہونا ایم ٹی اے کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے اور یہ امر واقعہ ہے کہ ایم ٹی اے کے ذریعہ کل عالم میں آسمان نے جو گواہیاں دی ہیں وہ حیرت انگیز ہیں“۔(الفضل انٹرنیشنل ۱۲/ ستمبر ۱۹۹۷ء) ۱۷ جنوری ۱۹۳۸ء کو بیت اقصیٰ قادیان میں پہلی دفعہ لاؤڈ سپیکر لگا۔اس موقع پر خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے جو پیشگوئی کی اسے حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ نے ۷ / جنوری ۱۹۹۴ء کو اس طرح پورا فرمایا کہ احمد یہ مسلم ٹیلیویژن کی روزانہ سروس کا آغاز ہوا۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔اب وہ دن دور نہیں کہ ایک شخص اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا ساری "