دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 16
16 دریاؤں اور کنوؤں کا پانی پاک ہوتا ہے۔بند پانی مثلاً تالاب وغیرہ کا پاک سمجھا جاتا ہے بشرطیکہ کسی گندگی کی وجہ سے اس کا رنگ اور ذائقہ نہ بدلا ہو اور نہ بو بدلی ہو۔اگر کنویں یا تالاب میں کوئی جانور گر کر مر جائے یا اور کوئی گندی چیز گر جائے تو اسے نکال دینا چاہئے۔جب تک پانی کے رنگ بو یا ذائقہ میں اس کی وجہ سے فرق پیدا نہ ہو وہ پاک ہے۔اگر ان میں تبدیلی ہوگئی ہے تو اس قدر پانی نکالا جائے کہ رنگ، ذائقہ اور کو صاف ہو جائے۔ڈولوں کی تعداد معین نہیں۔۱۰۔وضو کے بعد یہ دعا پڑھنی چاہئے۔اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ - اے اللہ مجھے تو بہ کرنے والوں میں سے کر دے اور مجھے پاک رہنے والوں میں سے بنادے۔ا۔پیشاب، پاخانہ یا کوئی اور رطوبت یا ریح خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔کسی چیز کا سہارا لگا کر یا لیٹ کر سونے سے بھی وضوٹوٹ جاتا ہے۔ہوا خارج ہونے یا وضو ٹوٹ جانے کے بارے میں اگر شک ہو تو شک کی وجہ سے تازہ وضو کر نالازم نہیں آتا۔تاہم وضو کر لینا باعث ثواب ہے۔۱۲۔جرا ہیں اگر وضو کی حالت میں پہنی ہوں تو ان پر مسح کیا جا سکتا ہے۔مقیم کیلئے جرابوں پر ایک دن رات تک مسح کرنا جائز ہے۔لیکن مسافر تین دن اور تین رات ان پر مسح کر سکتا ہے۔وقت کی ابتداء اس گھڑی سے ہوگی جب جرا میں پہننے کے بعد وضو ٹوٹے۔اگر کسی نے ظہر کے وقت وضو کر