دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 200
200 چودھویں صدی ہجری کو الوداع اور پندرھویں کا استقبال چودھویں صدی ہجری کے آخری سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ منعقدہ نومبر ۱۹۸۰ء کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا کہ چودہویں صدی نے ہمیں خدا سے ملا دیا۔ہم پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن اور قرآن کریم کی عظمت واضح کر دی۔چودہویں صدی نے جہاں ( دین حق ) کا تنزل دیکھا وہاں تیرہ سو سال پہلے کی بے شمار پیشگوئیاں پوری ہوتی دیکھیں۔اس زمانہ میں اسلام کا ضعف بھی دیکھا اور اسلام کی عظمت و جلال کے شاہکار بھی دیکھے۔ہمیں چودہویں صدی نے مہدی دیا جس کے آنے سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کی تاثیر سے زندہ خدا کے ساتھ زندہ رشتہ پیدا ہو گیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہمارے دلوں میں گاڑ دی۔پندرھویں صدی ہجری کے آغاز پر اس صدی کو غلبہ ( دین حق ) کی صدی بنانے کے لئے بہت دعائیں کی گئیں اور صدقات دیئے گئے۔مرکزی ادارہ جات اور اہالیان ربوہ کی طرف سے یکم محرم الحرام ۱۴۰۱ھ سے ۷ محرم تک ۱۰۱۔بکرے بطور صدقہ دئے گئے۔۱۹ نومبر کی شام کو غروب آفتاب کے چند منٹ پہلا بکرا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور دعا کی۔ربوہ کے علاوہ دوسرے مقامات کے احمدی مردوں اور عورتوں نے کثرت سے قربانیاں کیں اور غلبہ دین حق کیلئے دعائیں مانگیں۔