دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 199
199 وفات نہیں پائی۔اس عظیم منصوبے کا ایک اور شیریں وطیب ثمر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بیت نو ر اوسلو کی شکل میں ۱۹۸۰ء میں عطا فرمایا۔( بیت ) نور ناروے کی پہلی اور بلحاظ ترتیب یورپ کی آٹھویں (بیت) ہے۔جس کا افتتاح حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنے سفر یورپ کے دوران فرمایا۔اس کے علاوہ بر طافیہ میں پانچ نئے مراکز کا قیام عمل میں آیا۔بیت بشارت سپین حضور نے جون تا اکتوبر ۱۹۸۰ء یورپ کا جو سفر کیا اس کا اہم ترین واقعہ بیت بشارت پید رو آباد کی تاسیس تھا۔اس سفر کے دوران حضور سپین تشریف لے گئے اور قرطبہ سے ۲۲/۲۳ میل دور قصبہ پیدور آباد میں ایک بیت کی بنیاد رکھی جو حضور کے عہد مبارک میں ہی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی۔حضور نے اس کا نام بیت بشارت تجویز فرمایا اور اس کے افتتاح کے لئے ۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کی تاریخ مقر فرمائی۔یہ بیت ۷۴۴ سال بعد تعمیر ہونے والی چین کی پہلی بیت ہے۔بیت کی بنیاد رکھے جانے کے وقت پیدرو آباد کے ہزاروں مرد، عورتیں اور بچوں نے بڑی خوشی سے اس تقریب میں شرکت کی۔قصبہ کی ایک معمر ترین عورت اور ایک سب سے کم عمر بچے نے بھی (بذریعہ اپنی والدہ ) سنگ بنیاد رکھنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔( دین حق ) ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں“