دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 188
188 تکلیف جاری رہی۔اس لئے ۱۹۵۵ء میں آپ دوسری مرتبہ بغرض علاج یورپ تشریف لے گئے۔وفات مندرجہ بالا سانحہ فاجعہ کے بعد آپ کی صحت برابر گرتی چلی گئی۔یہاں تک کہ وہ المناک گھڑی آ پہنچی جب آپ تقدیر الہی کے ماتحت اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہ کے اور ۸ نومبر ۱۹۶۵ء کی درمیانی شب تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث نے ۹ نومبر کو بہشتی مقبرہ ربوہ کے وسیع احاطہ میں نماز جنازہ پڑھائی اور پچاس ہزار افراد نے دلی دعاؤں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ آپ کو سپرد خاک کیا۔