دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 185 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 185

185 تنظیمیں یعنی انصار اللہ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ قائم فرمائیں تا کہ مرد اور عورتیں، بچے اور جوان سب اپنے اپنے رنگ میں آزادانہ طور پر تعلیم وتربیت کا کام جاری رکھ سکیں اور نئی نسل میں قیادت کی صلاحیتیں اُجاگر ہوں۔ان تنظیموں کا قیام جماعت پر احسانِ عظیم ہے۔۵۔جماعت میں مل جل کر اور منظم رنگ میں کام کو جاری رکھنے کے لئے مجلس شوری کا قیام فرمایا۔قرآنی علوم کی اشاعت اور ترویج کے لئے درس قرآن کا سلسلہ جماعت میں جاری رکھا۔تفسیر کبیر کے نام سے کئی جلدوں میں ایک تخیم تفسیر لکھی جس میں قرآنی حقائق و معارف کو ایسے اچھوتے انداز میں پیش کیا کہ دل تسلی پاتے اور اسلام کی حقانیت خوب واضح ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہر طبقہ کے لوگوں میں قرآنی علوم کا چسکا پیدا کرنے کیلئے قرآن کریم کی ایک نہایت مختصر مگر عام فہم تفسیر الگ تحریر فرمائی جس کا نام "تفسیر صغیر ہے۔بحیثیت امام اور خلیفہ وقت جماعتی ذمہ داریوں کو نبھانے کے علاوہ آپ نے ملک وملت کی خدمت میں نمایاں اور قابلِ قدر حصہ لیا۔آپ کی تنظیمی صلاحیتوں کے پیش نظر مسلمانان کشمیر کو آزادی دلانے کے لئے جب آل اللہ یا کشمیر کمیٹی قائم ہوئی تو آپ کو اس کا صدر منتخب کیا گیا۔ہر