دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 173 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 173

173 خلافت کا دور ۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو جب کہ آپ کی عمر ۶۷ سال تھی خلیفہ منتخب ہوئے۔قریباً بارہ سو افراد نے بیعت خلافت کی۔مستورات میں سب سے پہلے حضرت اماں جان۔۔نے بیعت کی۔صدر انجمن کی طرف سے اخبار الحکم اور البدر میں اعلان کرایا گیا کہ: ”آپ ( یعنی حضرت اقدس علیہ السلام) کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق حسب مشوره معتمدین صدر انجمن احمدیہ موجودہ قادیان و اقرباء حضرت مسیح موعود و با جازت حضرت اماں جان کل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعداد اس وقت بارہ سو تھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔معتمدین میں سے ذیل کے اصحاب موجود تھے۔حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب، صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، جناب نواب محمد علی خاں صاحب، شیخ رحمت اللہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب، خلیفہ رشید الدین و خاکسار 66 خواجہ کمال الدین )۔۔