دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 172 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 172

172 " لیکھرام کی کتاب ” تکذیب براہین احمدیہ کے جواب میں تصدیق براہین احمدیہ تصنیف فرمائی۔۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء میں جب لدھیانہ میں بیعت اولی ہوئی تو سب سے اول آپ نے بیعت کا شرف حاصل کیا۔ستمبر ۱۸۹۲ء میں ریاست کشمیر سے آپ کا تعلق منقطع ہو گیا تو بھیرہ میں مطب جاری کرنے کیلئے ایک بڑا مکان تعمیر کرایا۔ابھی وہ مکمل نہیں ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے بموجب قادیان میں دھونی رما کر بیٹھ رہے قادیان میں ایک مکان بنوا کر اس میں مطب شروع کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ دربارِ شام میں نیز سیر و سفر میں ہمرکاب رہتے۔حضور کی مقدس اولا دکو قرآن و حدیث پڑھاتے۔صبح سویرے بیماروں کو دیکھتے پھر طالب علموں کو درس حدیث دیتے اور طب پڑھاتے بعد نماز عصر روزانہ درس قرآن کریم دیتے۔عورتوں میں بھی درس ہوتا۔( بیت) اقصیٰ میں پنجوقتہ نماز اور جمعہ کی امامت کراتے۔جب قادیان میں کالج قائم ہوا تو اس میں عربی پڑھاتے رہے۔دسمبر ۱۹۰۵ء میں انجمن کار پرداز مصالح قبرستان کے امین مقرر ہوئے جب صدر انجمن بنی تو اس کے پریذیڈنٹ مقرر ہوئے۔حضرت مسیح موعود دعلیہ السلام کو حوالہ جات نکالنے میں مدد دیتے اور حضور کی تصانیف کی پروف ریڈنگ کرتے۔مباحثات میں مدد دیتے۔اخبار الحکم اور البدر کی قلمی معاونت فرماتے۔قرآن کریم کا مکمل ترجمہ کیا اور چھپوانے کے لئے مولوی محمد علی صاحب کو دیا لیکن صرف پہلا پارہ چھپ سکا۔