دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 12 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 12

12 اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ گواہی دینی کہ محمد اللہ کے رسول ہیں (صلی اللہ علیہ وسلم ) ۲۔پانچ نمازوں کا ہر روز ان کے مقررہ وقت پر ادا کرنا۔۳۔رمضان کے روزے رکھنا۔۴۔بیت اللہ کا حج کرنا۔۵۔زکوۃ کا ادا کرنا۔والدین کا فرض ہے کہ مندرجہ بالا عقائد وارکان اپنے بچوں کو محبت اور شفقت اور پوری توجہ سے سکھائیں اور اس میں ذرا بھی غفلت اور کوتا ہی نہ ہو۔بعض اوقات مناسب تأدیب اور سرزنش سے بھی کام لینا پڑتا ہے۔لیکن تربیت کا اصل انحصار دعا پر ہے۔اگر دعا کا پہلو کمزور رہ جائے تو محض انسانی کوششوں سے نیک نتیجہ ظاہر نہیں ہوسکتا اور تعلیم و تربیت کرتے وقت یہ بات مد نظر رہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔اگرِ مُوا أولادَكُمُ۔یعنی اپنی اولاد کی عزت کرو اور ان سے احترام سے پیش آؤ۔نماز کے متعلق ضروری امور ا۔اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں مقرر کی ہیں۔یعنی نماز فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء اوقات نماز فجر کی نماز صبح صادق کے ظاہر ہونے سے سورج کے نکلنے تک ادا کی جاتی ہے۔