دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 11 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 11

11 عرب پر غلبہ عطا کیا۔خدا کی یہ خاص تقدیر اپنے رسولوں کی تائید کیلئے ہر زمانہ میں ظاہر ہوتی رہتی ہے۔- حضرت عیسی علیہ السلام خدا کے ایک بزرگ نبی تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم سے قبل بنی اسرائیل میں نبی ہو کر آئے۔ان کی پیدائش بن باپ کے تھی اور وہ دوسرے انسانوں اور دوسرے انبیاء کی طرح اپنی زندگی گذار کر فوت ہو گئے نہ وہ اس خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر گئے اور نہ اب دوبارہ دنیا میں آئیں گے۔مسیح ابن مریم کے نازل ہونے کی جو خبر ملتی ہے اس سے مراد مثیل مسیح ہے نہ کہ وہ مسیح ناصری جو قرآن کریم کے واضح بیان کے مطابق وفات پا کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔پنج بنائے اسلام جو شخص دل سے کلمہ طیبہ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھتا ہے وہ مسلمان ہے۔اسے مذکورہ صحیح عقائد کی تعلیم دینی چاہئے۔علاوہ ازیں ایک لمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اعمال صالحہ کی طرف بھی توجہ دے تب ہی وہ خدا کی رضا حاصل کر سکتا ہے۔وہ امور جن پر اسلام کی بنیاد ہے۔حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق پانچ ہیں جوار کانِ اسلام کہلاتے ہیں اور وہ یہ ہیں:۔کلمہ شہادت جس کے الفاظ یہ ہیں اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - یعنی دل کے اعتقاد اور پورے یقین کے ساتھ زبان سے علی الاعلان یہ گواہی دینی کہ