دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 9 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 9

9 ۵۔دنیا کی ہدایت کیلئے جتنے نبی پیدا ہوئے۔ان کے درجے اور مرتبے الگ الگ تھے اور ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت حاصل تھی۔لیکن ان سب کے سردار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔آپ کو اولین و آخرین سب پر فضیلت حاصل ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم النبیین کے بزرگ خطاب سے نوازا۔یعنی سب نبیوں سے اعلیٰ اور افضل اور سب نبیوں کے سردار۔دوسرے انبیاء پر آپ کو یہ فضیلت بھی حاصل ہے کہ آپ کی تعلیم اور شریعت کامل اور دائمی ہے جو تا قیامت قائم اور قابل عمل رہے گی اور ایک شعشہ بھی اس کا منسوخ یا تبدیل نہ ہوگا۔خدائے تعالیٰ نے خود اس کی لفظی اور معنوی حفاظت کا ذمہ لیا ہے۔مختلف زمانوں میں جو کتابیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کی ہدایت کیلئے نازل ہوتی رہیں ان سب کو مانا ضروری ہے۔لیکن ان پر عمل کرنے کا حکم نہیں کیونکہ قرآن کریم کے نزول کے ساتھ آخری اور کامل شریعت آچکی ہے اور اس کے سوا پہلی تمام شریعتیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔لہذا اب صرف قرآن کریم کی پیروی سے ہی خدائے تعالیٰ سے تعلق قائم ہو سکتا ہے۔اس لحاظ سے وہ درجہ میں سب سماوی کتب سے افضل واعلیٰ ہے اور خدا کی آخری کتاب ہے اور ہر پہلو سے کامل اور کافی ہے جس کے ے۔ہوتے ہوئے کسی اور تعلیم کی حاجت نہیں رہتی۔مرنے کے بعد ایک دن ایسا آنے والا ہے جب سب کو دوبارہ زندہ کیا