دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 125
125 بارہ وفات حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرماتے ہیں:۔ایسے عرس میں خواہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کا ہی ہو بدعت نظر آتی ہے۔۔۔خود مرزا صاحب مغفور ( مراد حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔ناقل ) نے کبھی بارہ وفات کا جلسہ اپنے گھر میں ہرگز نہیں کیا۔غرض میں اپنی زندگی میں چند دنوں کے لئے بدعات کو گوارا نہیں کر سکتا اور ایسے امور میں بدعات کے خطرناک زہروں سے بچنے کا لحاظ رکھو۔۲۱/۲۸ فروری ۱۹۱۳ء) مولود خوانی ایک شخص نے مولود خوانی کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سوال کیا۔حضور نے فرمایا:۔آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ بہت عمدہ ہے بلکہ حدیث سے ثابت ہے کہ انبیاء اور اولیاء کی یاد سے رحمت نازل ہوتی ہے اور خود خدا نے بھی انبیاء کے تذکرہ کی ترغیب دی ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ایسی بدعات مل جائیں جن سے توحید میں خلل واقع ہو تو وہ جائز نہیں“۔