دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 96 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 96

96 ” خان کا ملکی لقب ترک کر کے شاہ کا لقب اختیار کیا اور نادر شاہ کہلانے لگا۔پھر ۱۸ نومبر ۱۹۳۳ء کو عین دن کے وقت ایک شخص عبد الخالق نے ایک بڑے مجمع میں اسے قتل کر دیا۔اس طرح نادر شاہ کی بے وقت اور اچانک موت نے نہ صرف افغانستان بلکہ تمام دنیا کی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلوا دیئے کہ آہ! نادر شاہ کہاں گیا“۔لیکھرام کے متعلق پیشگوئی لیکھرام ہندوستان کے آریہ سماج فرقہ کا ایک لیڈر تھا جو بہت گندہ دہن تھا اور اسلام پر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر رکیک حملے کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے بہت سمجھایا اور ان باتوں سے باز رکھنے کی کوشش کی لیکن وہ شرارت ، شوخی اور بدگوئی میں بڑھتا گیا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو آپ کو بتایا گیا کہ:۔عِجُلٌ جَسَدٌ لَهُ خَوَارٌ لَهُ نَصَبٌ وَّ عَذَابٌ یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکر وہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کومل کر رہے گا۔(اشتہار ۲۰/ فروری ۱۸۹۳ء) پھر حضرت اقدس علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے اطلاع پا کر تحریر فرمایا:۔اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے یعنی