دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 97
97 ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اند ر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں“۔(اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء) ایک اور الہام کے الفاظ ہیں:۔يُقْضَى أَمْرُهُ فِي سِتٌ - (استفتاء اُردو حاشیه صفحه ۱۷، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۲۵) اس کا معاملہ چھ میں ختم ہو جائے گا۔اس کے بعد آپ نے پیشنگوئی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ جس دن یہ پیشگوئی پوری ہوگی وہ عید کے دن کے ساتھ ملا ہوا دن ہو گا۔اسی طرح آپ نے اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں لیکھر ام کے بارے میں لکھا:۔الا اے دشمن نادان و بے راہ بنترس از شیخ بران P محمد (روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹) ان تمام پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ لیکھر ام کے بارے میں مندرجہ ذیل امور آپ کو بتلائے گئے تھے۔۔لیکھرام پر ایک عذاب آئے گا جس کا نتیجہ موت ہوگا۔یہ عذاب چھ سال کے عرصہ میں آئے گا۔