دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 270
270 ساری دنیا کی آزادی کے لئے موثر کوششوں کو سراہا اور حضور انور کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔یکم دسمبر ۲۰۰۸ء کو صبح گیارہ بجے Indian Express کے News Coordinator نے ہوٹل میں آکر حضور انور کا انٹرویو لیا۔حضور انور نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ دہشت گردگروپس اور ان کے پیچھے جو طاقتیں ہیں اگر ان کوفتی کے ساتھ روکا نہ گیا تو مزید تباہی ہوگی۔ہندوستان کے ایک نیشنل اخبار The Hindo کے چیف رپورٹر نے بھی حضور انور کا انٹرویو لیا۔پروگرام کے مطابق صوبہ کیرالہ کی جماعتوں کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس دہلی کے لئے روانگی تھی۔چنانچہ آٹھ بج کر دس منٹ پر حضور انور جہاز میں سوار ہوئے اور تین گھنٹے دس منٹ کی پرواز کے بعد جہاز گیارہ بج کر چالیس منٹ پر دہلی کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اترا۔یہاں سے حضور انور دہلی مشن ہاؤس بیت الہادی کے لئے روانہ ہوئے اور رات قریباً ایک بجے مشن ہاؤس ۲ دسمبر ۲۰۰۸ء کو حضور انور سے دفتر میں پرائیویٹ سیکرٹری صاحب، ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب، ایڈیشنل وکیل المال صاحب، انچارج صاحب انڈیا ڈیسک یو کے، ناظر اعلیٰ صاحب قادیان ، ناظر صاحب امور عامه قادیان اور صدر صاحب خدام الاحمدیہ بھارت نے باری باری ملاقات کی اور مختلف