دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 264 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 264

264 حضرت مالک بن دینار نے پہلی مسجد کو ڈونگور ( جو پرانے زمانہ میں بندر گاہ تھی) میں تعمیر کرائی۔اس جگہ بھی بڑی مخلص اور فدائی احمد یہ جماعت قائم ہے۔اور چار ہزار چار سو مربع میٹر کے رقبہ پر ایک مخلص احمدی خاتون اہلیہ مکرم احمد اسماعیل صاحب نے تمہیں لاکھ روپے کی لاگت سے بیت تعمیر کرائی ہے۔کیرالہ میں اس وقت ۵۱ بیوت الذکر تعمیر ہو چکی ہیں۔تین مقامات پر مشن ہاؤسز کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔چار مقامات پر فضل عمر پبلک سکول بھی جاری ہیں۔۲۵ نومبر ۱۰۰۸ء کو حضور انو راحمد یہ بیت القدوس کالی کٹ کے لئے روانہ ہوئے۔کالی کٹ پہنچ کر حضور انور نے بہت کی بیرونی دیوار میں نصب یادگاری سختی کی نقاب کشائی فرمائی۔یہاں ایک بڑی مارکی میں خدام کے ایک گروپ نے حضرت اقدس مسیح موعود کا عربی قصیدہ خوش الحانی سے پڑھا۔پھر اطفال کے ایک گروپ نے حضور انور کی خدمت میں استقبالیہ گیت اور ایک نظم خوش الحانی سے پیش کی۔اس کے بعد حضور انور نے ایک مختصر خطاب فرمایا۔اس استقبالیہ تقریب کی کوریج کے لئے چار اخبارات ، ایک نیوز ایجنسی اور چارٹی وی چینلز کے نمائندے اور جرنلسٹ آئے تھے۔بعد ازاں صوبہ کیرالہ کی آٹھ جماعتوں کی ۱۲۰ فیملیز کے ۱۹۹۴ افراد نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور نے لجنہ سے خطاب فرمایا۔کالی کٹ کی بیت القدوس کی تعمیر کیلئے ۱۹۷۸ء میں نصف ایکڑ رقبہ