دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 251 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 251

251 اور PARAKOU شہر میں تعمیر ہونے والی پہلی احمد یہ بیت الذکر (بیت العافیہ ) کا افتتاح فرمایا۔اس کے بعد حضور انور نے پارا کو میں تعمیر ہونے والے پہلے احمد یہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔۸ اپریل کو حضور انور نے RELIGION OF PEACE کے موضوع پر یونیورسٹی میں خطاب فرمایا اسی روز حضور انور نے احمدیہ ہسپتال COTONON کا معائنہ فرمایا۔اور شام کو ہو مینٹی فرسٹ بنین کے بورڈ سے میٹنگ کی COTONON میں بیت التوحید پہلے کچی ہوا کرتی تھی۔۱۹۸۷ء میں مکرم ڈاکٹر عبد السلام مرحوم بین تشریف لائے تو حکومت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے COTONON کی سب سے بڑی مسجد میں انتظام کر رکھا تھا لیکن آپ نے احمد یہ بیت الذکر میں جا کر نماز جمعہ ادا کی جو چھوٹی سی خستہ حال اور جس پر ٹین کی چھت تھی۔آج اسی جگہ پر اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک وسیع و عریض دومنزلہ بڑی خوبصورت بیت الذکر بنانے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔شام کو حضور انور عبدالسلام انٹر نیشنل سنٹر تشریف لے گئے۔انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر اور وائس ڈائر یکٹر نے آپ کا استقبال کیا۔۱۰ اپریل کو حضور انور نے MTA سٹوڈیو کا افتتاح فرمایا۔دورہ نائیجیر یا ۱۱ اپریل تا ۱۳ اپریل ۲۰۰۴ء حضور انور نے اا ا پریل کو OWODE بیت الذکر کا افتتاح فرمایا اُسی روز حضور انور نے الا رو شہر کے ORETE ایریا میں احمدیہ بیت الذکر کا