دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 229 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 229

229 ۱۸ ستمبر اور یکم دسمبر ۱۹۸۹ء کے خطبات میں بھی بچوں کے والدین کیلئے حضور نے ہدایات دیں اور فرمایا کہ بچوں کو بچپن ہی سے متقی بنا ئیں۔ابتداء میں تحریک وقف نو دو سال کیلئے تھی۔پھر حضور نے اسے مزید دو سال کیلئے بڑھایا اور پھر احباب جماعت کے اشتیاق کے پیش نظر یہ تحریک دائمی تحریک بن گئی۔۱۹۹۲ء میں حضور نے واقفین نو بچوں کی تربیت کی خاطر ایک نئی وکالت قائم فرمائی۔جو وکالت وقت نو کہلاتی ہے۔حضور کی ہدایات کی روشنی میں دنیا بھر میں احمدی احباب اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہیں۔مقامی جماعتوں میں سیکرٹریان وقف نو کا بھی اسی غرض کیلئے تقرر کیا جاتا ہے تا وہ بچوں کی تربیت کر سکیں۔اس وقت واقفین نو بچوں کی تعداد ۲۶ ہزار سے تجاویز کر گئی ہے۔ایم ٹی اے ہمارا دل، ہمارا جسم، ہماری روح کا ہر ذرہ خوش ہے۔خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گا رہا ہے اور غیر معمولی مسرت کے جذبات سے جھوم رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایم ٹی اے کی عظیم الشان نعمت سے نوازا۔ایم ٹی اے در حقیقت متعدد پیشگوئیوں کا مجموعہ اور بے شمار خدا کے فضلوں احسانوں اور انعاموں پر مشتمل ایک عظیم الشان نشان ہے۔ایم ٹی اے کی مختصر تاریخ درج ذیل ہے۔۳۱ جنوری ۱۹۹۲ء میں حضور کا خطبہ پہلی دفعہ مواصلاتی سیارہ کے ذریعہ