دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 224
224 سکیں۔صبح بھی یہ احساس لے کر اُٹھیں اور رات کو بھی یہ احساس لے کر سوئیں اور دن کو بھی سارا وقت آپ کے دل میں یہ احساس بیدار ر ہے گویا ہر احمدی کو چاہئے کہ وہ اپنے دل کو کریدتا رہے کہ اس نے کتنے احمدی بنائے ہیں۔( خطبہ جمعہ ۳۰/ جنوری ۱۹۸۷ء) حضور کی ان دیوانہ وار کوششوں اور متضرعانہ دعاؤں کو خدا تعالیٰ نے قبول فرمایا اور خدا تعالیٰ نے ساری دنیا میں اپنی خاص نصرت کی ہوائیں چلائیں جس سے دعوت الی اللہ کے گراف غیر معمولی رنگ میں بلند ہوئے۔تحریک وقف نو احمدیت کے قیام پر ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو سو سال پورے ہونے پر خدا تعالیٰ کے احسانوں پر تشکر کے جذبات کے اظہار کیلئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے دسمبر ۱۹۷۳ء میں صد سالہ جشن تشکر منصوبے کا اعلان فرمایا۔جس پر کام کا آغاز آپ کی زندگی میں ہوا۔مگر جون ۱۹۸۲ء میں آپ کی وفات کے بعد حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے دورِ خلافت ثالثہ کے اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے کئی کام کئے۔جوں جوں نئی صدی قریب آتی گئی حضور کے دل میں نئی صدی کے استقبال کیلئے مزید جوش اور ولولہ پیدا ہوتا رہا اور اسی کے تحت آپ نے ۱۳ اپریل ۱۹۸۷ء کو ایک تحریک فرمائی جو تحریک وقف نو کے نام سے موسوم ہے۔