دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 225
225 حضور انور رحمہ اللہ نے اس سلسلہ میں فرمایا:۔" میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ انگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے جہاں ہم روحانی اولاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں دعوت الی اللہ کے ذریعہ وہاں اپنے آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کر دیں اور یہ دعا مانگیں کے اے خدا ہمیں ایک بیٹا دے لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی ہی ہونا مقدر ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے حضور پیش ہے۔مائیں دعائیں کریں اور والد بھی ابراہیمی دعائیں کریں کہ اے خدا ہمارے بچوں کو اپنے لئے چن لے ان کو اپنے لئے خاص کر لے۔اس وقف کی شدید ضرورت ہے۔آئندہ سو سالوں میں جس کثرت سے اسلام نے ہر جگہ پھیلنا ہے وہاں لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کے غلام ہوں۔واقفین زندگی چاہئیں کثرت کے ساتھ اور ہر طبقہ زندگی سے واقفین زندگی چاہئیں۔ہر ملک سے واقفین زندگی چاہئیں۔آپ اگلی صدی میں خدا کے حضور جو تھے بھیجنے والے ہیں یا مسلسل بھیج رہے ہیں۔احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار چندے دے رہے ہیں مالی قربانیاں کر رہے ہیں۔وقت کی قربانیاں کر رہے ہیں۔واقلمین زندگی ہیں ایک تحفہ جو مستقبل کا تحفہ