دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 213 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 213

213 امسیح الرابع منتخب کیا گیا اور تمام حاضرین مجلس نے انتخاب کے معا بعد حضور کی بیعت کی۔حضور ۲۸ جولائی ۱۹۸۲ء کو یورپ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔آپ کے پروگرام کا بڑا مقصد مختلف مشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور بیت چین کا معینہ پروگرام کے مطابق افتتاح کرنا تھا۔اس سفر میں حضور نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، سپین اور انگلستان کا دورہ کیا اور وہاں کے مشنز کا جائزہ لیا۔سفر کے دوران تبلیغ وتربیت اور مجالس عرفان کے علاوہ استقبالیہ تقاریب کے ۱۸ پریس کانفرنسوں اور زیورک میں ایک پبلک لیکچر کے ذریعہ اہل یورپ کو پیغام حق پہنچایا۔انگلستان میں دو نئے مشن ہاؤسز کا فتتاح کیا۔یورپ کے ان ممالک میں ہر جگہ حضور نے مجلس شوریٰ کا نظام قائم فرمایا۔نیز حضور نے تمام ممالک کے احمدیوں کو توجہ دلائی کہ وہ شرح کے مطابق لازمی چندوں کی ادائیگی کریں۔۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو حسب پروگرام حضور نے ”بیت بشارت سپین کا تاریخ ساز افتتاح فرمایا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے اور محبت و پیار سے اہل یورپ کے دل اسلام کے لئے فتح کئے جائیں گے۔”بیت بشارت پید رو آباد کے افتتاح کے وقت مختلف ممالک سے آنے والے قریباً دو ہزار نمائندے اور دو ہزار کے قریب اہالیانِ سپین نے شرکت کی۔ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعہ بیت بشارت کے افتتاح کا سارے یورپ بلکہ