دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 198
198 مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جایا کرے۔۲۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں۔جو نماز عشاء کے بعد سے لے کر فجر سے پہلے تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔کم از کم سات بار سورۃ فاتحہ کی دعا غور وتدبر کے ساتھ پڑھی جائے۔-۴- درود شریف، تسبیح وتحمید نیز استغفار کا ورد روزانہ ۳۳،۳۳ بار کیا جائے۔درود اور تسبیح کیلئے سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ پڑھ سکتے ہیں۔۔مندرجہ ذیل دعائیں روزانہ کم از کم گیارہ بارہ پڑھی جائیں۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ - اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ - اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ۵۴ سے زائد ممالک کی جماعت ہائے احمدیہ نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔اس تحریک کا ثمرہ یہ ہے کہ گوٹن برگ (سویڈن ) میں ایک شاندار ( بیت ) تعمیر ہو چکی ہے۔ایک اور شیریں ثمر یہ ہے کہ اس منصوبہ کے تحت لندن میں ایک بین الاقوامی کسر صلیب کا نفرنس جون ۱۹۷۸ء میں منعقد ہوئی۔جس میں کئی ممالک کے عیسائی اور مسلم محققین نے تحقیقی مقالے پڑھے اور ثابت کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر