دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 146
146 میں بھی کچھ چھوڑا ہے یا نہیں تو حضرت ابوبکر نے جواب دیا کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نام گھر میں چھوڑا ہے۔اسی اخلاص ، وفاداری اور جاں شماری کے پیش نظر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی بیٹی حضرت عائشہ سے شادی کر لی۔خلافت کا دور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضرت ابو بکر پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔آپ اپنے تقویٰ علم و معرفت، دانشمندی و معاملہ نہیں، اپنے ایثار و قربانی کی وجہ سے سب صحابہ میں افضل تھے اور خلافت کے سب سے زیادہ اہل تھے۔اگر چہ طبیعت میں نرمی اور منکر المزاجی بے انتہا تھی لیکن دینی وقار کے معاملہ میں آپ کسی نرمی اور رواداری کے قائل نہ تھے۔آغاز خلافت ہی بعض مشکلات پیش آئیں لیکن آپ نے بڑی استقامت اور جرات و ہمت سے ان کا مقابلہ کیا اور ان پر قابو پا لیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کچھ قبائل جن کے دلوں میں ابھی اسلام اچھی طرح رچا نہیں تھا مرند ہو گئے اور پرانی عصبیت ان پر غالب آ گئی۔انہوں نے خود مختار رہنا پسند کیا اور ز کو 3 دینے سے انکار کر دیا بلکہ مدینہ پر حملہ کرنے کی سوچنے لگے۔حضرت ابو بکر نے خطرہ کو دیکھ کر مناسب انتظامات کئے اور منکرین زکوۃ کی اچھی طرح سرکوبی کی۔بعض لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی نبوت کے