دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 145 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 145

145 حضرت عثمانؓ، حضرت زبیر، حضرت عبدالرحمن بن عوف، حضرت طلحہ، حضرت ابوعبیدہ بن الجراح، حضرت سعد بن وقاص جیسے جلیل القدرافراد نے اسلام کو قبول کیا اور ان کی وجہ سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی۔سفر و حضر میں صلح اور جنگ میں ہر وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام معرکوں میں شریک رہے ہر معاملہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم آپ سے مشورہ کرتے۔ہجرت کے وقت بھی آپ آنحضور کے ساتھ رہے اور جب غار ثور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ لی تو حضرت ابوبکر ساتھ تھے۔حجتہ الوداع کے بعد جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم بہت بیمار ہو گئے تو آپ نے حضرت ابو بکر کو حکم دیا کہ وہ مسجد نبوی میں امامت کرائیں۔قربانی و ایثار مسلمان ہو جانے کے بعد حضرت ابو بکر تن من دھن سے خدمت اسلام میں مصروف ہو گئے نہ تجارت کا خیال رہا نہ آرام کا۔جب روپیہ کی ضرورت ہوتی وہ قربانی میں پیش پیش ہوتے۔ایک موقعہ پر جب دین کی خاطر روپیہ کی بہت ضرورت تھی۔حضرت عمر نے اپنے گھر کا نصف اثاثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا اور خیال کیا کہ آج تو میں ابوبکر سے سبقت لے جاؤں گا لیکن حضرت ابوبکر نے موقعہ کی نزاکت کے پیش نظر گھر کا سارا مال پیش کر دیا تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ گھر