دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 122 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 122

122 بھی فوت ہوئے کیا کبھی ان کی وفات پر کسی نے کل پڑھے؟ صد با سال کے بعد دوسری بدعتوں کی طرح یہ بھی ایک بدعت نکل آئی ہے“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ ۶۰۵ نیا ایڈیشن) فاتحہ خوانی کسی کے مرنے کے بعد چند روز لوگ ایک جگہ جمع ہوتے اور فاتحہ خوانی یعنی دعائے مغفرت کرتے ہیں اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پھر یہ سوال ہے کہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام و ائمہ عظام میں سے کسی نے یوں کہا ؟ جب نہیں کیا تو کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ بدعات کا دروازہ کھولنے کی؟ ہمارا مذ ہب تو یہی ہے کہ اس رسم کی کچھ ضرورت نہیں نا جائز ہے جو جنازہ میں شامل ہو سکیں وہ اپنے طور پر دعا کریں یا جنازہ غائب پڑھ دیں۔چہلم ( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۱۳ ۲۱۴ نیا ایڈیشن ) ایک رسم چہلم کی ہے یعنی کسی عزیز کی وفات کے چالیسویں دن مجلس ہوتی ہے اور کھانا پکا کر مرنے والے کے نام پر لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔اس بارے میں حضور علیہ السلام نے فرمایا:۔