دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 105 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 105

105 صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام از احادیث پہلی حدیث حدیث میں ہے إِنَّ لِمَهْدِينَا ايَتَيْنِ لَمْ تَكُونَا مُنْذُ خَلْقِ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ يَنْكَسِفُ الْقَمَرُ لَاَوَّلِ لَيْلَةٍ مِّنْ رَّمَضَانَ وَتَنْكَسِفُ الشَّمْسُ فِي النِّصْفِ مِنْهُ - (دار قطنی صفحه ۱۸۸) ہمارے مہدی کی صداقت کے دو نشان ہیں اور جب سے خدا نے زمین و آسمان پیدا کئے یہ دونشان کسی کیلئے ظاہر نہیں ہوئے۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کو گرہن کی راتوں ۱۳ ۱۴ ۱۵ میں سے ) پہلی رات کو گرہن لگے گا۔دوسرا نشان یہ ہے کہ اسی رمضان میں سورج گرہن کی تاریخوں ( یعنی ۲۹،۲۸،۲۷ میں سے ) درمیانی تاریخ ( یعنی (۲۸) کو گرہن لگے گا۔حدیث کے الفاظ میں اَوَّلَ لَيْلَةٍ سے یہ مراد نہیں ہو سکتی کہ رمضان کی پہلی تاریخ کو گرہن لگے گا کیونکہ پہلی رات کو تو علم ہیئت کی رُو سے گرہن لگتا ہی نہیں۔دوسرے پہلی رات کے چاند کو عربی میں ہلال کہتے ہیں لیکن حدیث میں ”قمر“ کے الفاظ ہیں۔چاند تین راتوں کے بعد قمر کہلاتا ہے۔(دیکھو لغت کی كتاب المنجد )