دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 103
103 ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے لیکن وہ جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ تجھ میں سے نہیں ہے اس کے لئے مت دلگیر ہو یہ حکم الہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لئے اور ان سب کے لئے جو ہمارے گھر کی چاردیواری میں رہتے ہیں ٹیکہ کی کوئی ضرورت نہیں“۔(کشتی نوح صفحه ۲) میں بار بار کہتا ہوں کہ خدائے تعالیٰ اس پیشگوئی کو ایسے طور پر ظاہر کرے گا کہ ہر ایک طالب حق کو کوئی شک نہیں رہے گا اور وہ سمجھ جائے گا کہ معجزہ کے طور پر خدا نے اس جماعت سے معاملہ کیا ہے بلکہ بطور نشانِ الہی کے یہ نتیجہ ہوگا کہ طاعون کے ذریعہ سے یہ جماعت بڑھے گی اور خارق عادت ترقی کرے گی اور ان کی ترقی تعجب سے دیکھی جائے گی“۔(کشتی نوح صفحہ ۵) غرض جیسا کہ کہا گیا تھا ویسا ہی وقوع میں آیا۔لوگ حیرت سے مشاہدہ کرتے تھے کہ احمدی اس بلا سے باوجود ٹیکہ نہ کرانے کے محفوظ رہتے ہیں اگر کسی گھر کے چار افراد میں سے ایک احمدی ہوتا تو وہ بچ جاتا اور باقی تین بیماری کا شکار ہو جاتے۔طاعون کے کیڑے کس طرح فرق کرتے تھے۔کہ فلاں احمدی ہے اور فلاں نہیں۔لوگوں کیلئے یہ ایک حیرت انگیز امر تھا اور اس مشاہدہ کی وجہ سے لوگ کثرت سے اس جماعت میں شامل ہوئے۔گو یا خدائے تعالی