دینی نصاب — Page 25
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ آمين اس کے بعد حسب موقعہ ضروری باتیں اور تربیتی مسائل بیان کر کے تھوڑی دیر کیلئے خاموش بیٹھ جائے پھر کھڑے ہو کر خطبہ ثانیہ پڑھے۔خطبہ ثانیہ کے الفاظ یہ ہیں : الحمدُ للهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ وَنَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَنَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ عِبَادَ اللهِ رَحِمَكُمُ اللهُ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ إِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ ط تَذَكَّرُوْنَ أَذْكُرُوا اللهَ يَذْكُرُكُمْ وَادْعُوهُ يَسْتَجِبْ لَكُمْ وَلَذِكُرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ہر تعریف اللہ کیلئے ہے۔ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔اسی سے مدد چاہتے ہیں اور اسی سے بخشش طلب کرتے ہیں۔اور اسی پر ایمان لاتے ہیں اور اسی پر بھروسہ کرتے ہیں۔اور ہم پناہ مانگتے ہیں اللہ کی اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اور اپنے اعمال کی برائیوں سے۔جس کو اللہ ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ قرار نہیں دے سکتا۔اور جس کو وہ گمراہ قرار دے اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد سلایا کہ تم اس کے بندے اور رسول ہیں۔اے اللہ کے بندو! تم پر اللہ رحم کرے۔یقینا اللہ حکم دیتا ہے انصاف کا اور احسان کا اور قریبی رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے کا اور روکتا ہے بے حیائی، بُری باتوں اور بغاوت سے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم نصیحت قبول کرو۔اللہ کو یاد کرو وہ تمہیں یاد کرے گا اور اسے بلاؤ وہ تمہیں جواب دے گا اور اللہ کا ذکر کر نا سب سے بڑی ( نعمت ) ہے۔اس کے بعد امام دورکعت نماز جمعہ پڑھائے گا۔دونوں رکعات میں قرآة بالجہر ہوتی ہے۔جس بستی میں تین مومن بندے ہوں ان پر نماز جمعہ واجب ہے۔25