دینی نصاب

by Other Authors

Page 333 of 377

دینی نصاب — Page 333

موجود ہیں وہاں یہ تنظیم قائم کی جاتی ہے۔اپنی اپنی جگہوں پر ممبرات مختلف دینی روحانی شعبوں مثلاً خدمت خلق ، اصلاح وارشاد تعلیم و تربیت کے تحت کام کرتی ہیں۔اس تنظیم کا اپنا چندہ ” چندہ ممبری“ کہلاتا ہے جو آمد پر ایک فیصد کے حساب سے ادا کرنا ہوتا ہے جن کی کوئی باقاعدہ آمد نہ ہو وہ اپنی توفیق کے مطابق ادا کر سکتی ہیں۔جبکہ ناصرات کم از کم ایک روپیہ ماہوار چندہ ادا کرتی ہیں۔مجلس انصار الله یہ احمدی بزرگوں کی تنظیم ہے۔۴۰ سال سے او پر تمام مرد حضرات اس تنظیم کے ممبر ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی۔اس تنظیم کے ممبر انصار کہلاتے ہیں۔اس تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔۴۰ سال سے ۵۲ سال تک کے انصار صف دوم اور ۵۲ سال سے اُوپر کے انصار صف اول میں شامل ہیں۔اس میں بھی مالی نظام جاری ہے۔اور ہر ناصر ہرسور و پیہ پر ایک روپیہ چندہ ادا کرتا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ یہ احمدی نوجوانوں کی روحانی تنظیم ہے جس کا قیام ۱۹۳۸ ء کے اوائل میں عمل میں لایا گیا۔اس تنظیم میں پندرہ سے چالیس سال تک کی عمر کے ہر مبائع کا شامل ہونا لازمی ہے۔اس تنظیم کا ہر رکن خادم کہلاتا ہے۔اس تنظیم کا ماٹو یہ ہے۔” قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی۔“ مجلس اطفال الاحمدیہ مجلس خدام الاحمدیہ کی زیر نگرانی سات سے پندرہ سال تک کی عمر کے احمدی بچوں کی ایک الگ تنظیم مجلس اطفال الاحمدیہ کے نام سے قائم ہے۔جس کا ہر رکن طفل کہلاتا ہے۔333