دینی نصاب

by Other Authors

Page 332 of 377

دینی نصاب — Page 332

چالیسواں حصہ ادا کرنا ہوتا ہے اور ایک سال تک پڑی رقم پر ادا ئیگی فرض ہے۔اس زیور پر بھی اس کا نصاب لاگو ہوگا جو ایک سال تک پہنا نہ جائے یا ز کوۃ کے ڈر سے ایک دفعہ پہنے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دو عورتوں کو جو آپ کی خدمت میں کڑوں کے ساتھ حاضر ہوئیں۔وعید کرتے ہوئے فرمایا اگر زکوۃ ادا نہ کی تو خدا قیامت کے دن اس کے مقابل پر آگ کے کڑے پہنائے گا۔“ ( ابوداؤ د کتاب الزكوة باب الكنز ماهو وزكوة الحلى) حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔ہر ایک جو ز کوۃ کے لائق ہے وہ زکوۃ دے۔“ ذیلی تنظیمیں کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵) سیدنا حضرت مرزا بشیرالدین محموداحمدخلیفہ مسیح الثانی نے تربیتی نقطہ نظر سے احباب وخواتین جماعت کو مختلف ذیلی تنظیموں میں تقسیم فرمایا۔ان تنظیموں کے بارہ میں یہ بات نوٹ فرمانے کے قابل ہے کہ یہ خالصہ مذہبی تنظیمیں ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ تنظیمیں مختلف ادوار سے متعلقہ احباب و خواتین کی تعلیم و تربیت کی ذمہ دار ہیں اور ان کی اخلاقی ، دینی، روحانی ، ذہنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتی رہتی ہیں۔جماعت احمدیہ کے ہر فرد کا اپنی عمر کے اعتبار سے ان تنظیموں سے منسلک رہنا ضروری ہے۔لجنہ اماء الله یہ احمدی مستورات کی روحانی تنظیم ہے۔اس کا قیام ۱۹۲۲ء میں عمل میں لایا گیا۔پندرہ سال سے اوپر کی عمر کی ہر احمدی خاتون اس کی ممبر ہے۔آٹھ سے پندرہ سال کی احمدی لڑکیاں ناصرات الاحمدیہ کی ممبر ہوں گی جو لجنہ اماءاللہ تنظیم ہی کی ایک شاخ ہے۔جہاں تین ممبرات 332