دینی نصاب

by Other Authors

Page 312 of 377

دینی نصاب — Page 312

حميد خطبہ جمعہ کو براہ راست سننے اور اس سے استفادہ سے متعلق تاکیدی ہدایت۔خطبہ جمعہ یکم جولائی 2016ء،22 جولائی 2016ء) مبلغین اور داعین الی اللہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو پڑھنے سمجھنے اور ان سے ایسے لیکچر تیار کرنے کی تحریک جن سے بڑے بڑے پروفیسروں اور نام نہاد علماء کے اعتراضات کے جواب دیئے جاسکیں۔(خطبہ جمعہ 08 جولائی 2016ء،الفضل 29 جولائی 2016ء) واقفین زندگی کو اپنی صحت قائم رکھنے کے لئے با قاعدہ ورزش یا سیر کرنے کی تحریک۔(خطبہ جمعہ 22 جولائی 2016ء،الفضل 12 اگست 2016ء) خلافت خامسہ میں ہونے والے کچھ اہم کاموں کا مختصر تذکرہ نظام وصیت کی مضبوطی : سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نظام وصیت کو جو مضبوطی عطا فرمائی یہ اپنی ذات میں ایک تاریخ بن گئی۔نظامِ وصیت کو ۹۹ سال مکمل ہونے پر سال 2004ء میں پوری دنیا میں کل وصیتوں کی تعدا د صرف اڑتیس ہزار (38,000 ) تھی۔حضور پر نور کی تحریک پر اگلے صرف ایک سال میں تقریباً بیس ہزار (20,000 ) وصیتیں مزید ہوگئیں۔نیز حضور انور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ سال 2008 ء تک جو کہ خلافت جوبلی کا سال ہے کل چندہ دہندگان کا 50 فیصد نظام وصیت میں شامل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے حضور انور کی اس خواہش کو بھی بڑی شان کے ساتھ پورا فرمایا۔جلسہ سالانہ برطانیہ 2010ء کے دوسرے روز کے خطاب میں حضور پر ٹور نے جہاں اللہ تعالیٰ کے بے پایاں افضال و برکات کا رُوح پرور 312