دینی نصاب

by Other Authors

Page 291 of 377

دینی نصاب — Page 291

کام کامیابی سے نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے دعوۃ کے کام کے دوران اول و آخر دعاؤں پر زور دو اور خدائے تعالیٰ سے استعانت طلب کرتے رہو۔دلوں کو بدلنا اسی کے قبضہ قدرت میں ہے اور نتائج اسی کے فضل سے ہی خاطر خواہ نکلتے ہیں۔پردے کی پابندی کی تحریک جلسہ سالانہ A ء کے موقعہ پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے احمدی مستورات کو سختی سے پردہ کی پابندی کرنے کی تحریک فرمائی۔بفضلہ تعالیٰ اس کے مفید نتائج ظاہر ہور ہے ہیں۔ہر ملک میں مجلس شوری کا قیام حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور خلافت کا یہ تاریخ ساز کارنامہ ہے کہ ہر ملک میں مجلس شوری کا قیام ہو چکا۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں تمام بیرونی ممالک کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو کر ایک نئے جوش اور ولولہ کے ساتھ کام ہورہا ہے۔منصوبہ بندی کمیشن کا قیام تبلیغی ، تربیتی اور مالی امور کی مساعی کو تیز اور مؤثر بنانے کیلئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے تمام ملکوں میں منصو بہ بندی کمیشن کا قیام فرمایا۔با شرح چندہ جات کی ادائیگی حضور رحمہ اللہ کے انقلاب انگیز دور سعید کا ایک عظیم کارنامہ ہے کہ حضور نے احباب جماعت کو با شرح چندہ جات کی ادائیگی کی طرف خصوصی تو جہ دلائی ہے اور اس تحریک کے بفضلہ تعالیٰ بہت خوشکن نتائج ظاہر ہورہے ہیں۔اس سلسلہ میں ۲۸ / مارچ اور ۴ را پریل ۱۹۸۶ء کے خطبات جمعہ کو خاص طور پر پڑھنے اور سننے کی تاکید کی جاتی ہے۔291