دینی نصاب

by Other Authors

Page 250 of 377

دینی نصاب — Page 250

رکھتی ہو۔چنانچہ تاریخ اسلام اس بات پر شاہد ہے کہ جب تک امت مسلمہ ان چار ذمہ داریوں کو ادا کرتی رہی اللہ تعالیٰ اُن کو خلافت راشدہ کے انعام سے سرفراز فرما تا رہا ہے لیکن جب یہ شرائط مفقود ہوگئیں اور مسلمانوں میں اختلاف اور انتشار پھیل گیا اور اعمال صالحہ سے دوری اور اطاعت و فرمابرداری کی روح ختم ہو گئی تو یہ انعام چھین لیا گیا اور ظالم حکمرانوں کا لمبادور شروع ہو گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس زمانہ میں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود مہدی معہود کی بعثت کے ذریعے اُمت محمدیہ میں پھر ایک ایسی پاک جماعت کا قیام عمل میں آیا جو سورہ نور میں بیان فرمودہ چار شرائط سے آراستہ ہوگئی جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ میں خلافت راشدہ کا سلسلہ شروع ہوا۔یہ نظام خلافت اُسی سابقہ خلافت راشدہ کا تسلسل ہے جو آج سے چودہ سو برس قبل سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منہاج نبوت پر قائم ہوا تھا۔اس خلافت راشدہ کے بعد امت محمدیہ میں جو مختلف دور آنے تھے اور آخر حضرت امام مہدی علیہ السلام کے بعد دوبارہ اسی خلافت راشدہ کا سلسلہ شروع ہونے والا تھا اس بارے میں مخبر صادق حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم نے تفصیل کے ساتھ پیشگوئی کے رنگ میں بیان فرمایا تھا۔چنانچہ مسنداحمد ،مشکوۃ کی اس حدیث کو ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَكُونُ النُّبُوَةُ فِيكُمْ مَا شَاءَ اللهُ أَن تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا اللهُ تَعَالَى ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا عَاضًا 250