دینی نصاب — Page 12
سورة فاتحہ : الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ امِينَ سب تعریف اللہ تعالیٰ کیلئے ہے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔بے حد کرم کرنے والا۔بار بار رحم کرنے والا ہے۔جزا سزا کے وقت کا مالک ہے۔(اے خدا) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔اُن لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا ہے۔جن پر نہ تو (بعد میں تیرا) غضب نازل ہوا اور نہ وہ بعد میں گمراہ ہوئے۔(اے اللہ ! تو یہ دعا قبول فرما) سورة اخلاص : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَده اللهُ الصَّمَدُه لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُه وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔(میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں ) تو کہتا چلا جا کہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔اللہ وہ ہستی ہے جس کے سب محتاج ہیں۔اور وہ کسی کا محتاج نہیں) نہ اس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا اور (اس کی صفات میں ) اس کا کوئی بھی ہم مرتبہ نہیں۔اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائے اور کم از کم تین بار سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھے۔( یعنی پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا )۔اطمینان سے رکوع کرنے کے بعد سیدھا کھڑا ہوکر سمیع وتحمید پڑھے۔سمع : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللہ تعالیٰ نے اس کی سنی جس نے اس کی تعریف کی۔12