دینی نصاب — Page 7
اُسے مذکورہ صحیح عقائد کی تعلیم دینی چاہئے۔علاوہ ازیں ایک مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اعمال صالحہ کی طرف بھی توجہ دے تب ہی وہ خدا کی رضا حاصل کر سکتا ہے۔اہم اعمال جن پر اسلام کی بنیاد ہے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق پانچ ہیں جو ارکان اسلام کہلاتے ہیں : ا کلمہ طیبہ جس کے الفاظ یہ ہیں :۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔۲۔پانچ نمازوں کا ہر روز ان کے مقررہ وقت پر ادا کرنا۔۔رمضان کے روزے رکھنا۔۴۔زکوۃ ادا کرنا۔۵- بیت اللہ کا حج کرنا۔نماز سے متعلق ضروری امور ہے۔۱۔اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں مقرر کی ہیں یعنی نماز فجر ، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء۔۲ - اوقات نماز : فجر کی نماز صبح صادق کے ظاہر ہونے سے سورج کے نکلنے تک پڑھی جاتی ظھر :۔ظہر کا وقت سورج کے ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے اور اُس وقت ختم ہو جاتا ہے جب کسی چیز کا سایہ اس کی اونچائی سے بڑھ جائے۔یہ سایہ اس سایہ کے علاوہ ہے جو کسی چیز کا ٹھیک دو پہر کے وقت ہوتا ہے۔عصر :۔ظہر کا وقت ختم ہونے سے شروع ہوتا اور دھوپ کا رنگ زرد ہونے تک رہتا ہے۔مجبوری کی صورت میں سورج کے غروب ہونے تک پڑھی جاسکتی ہے۔مغرب :۔سورج کے غروب ہو جانے کے بعد سے اس وقت تک رہتا ہے جب تک کہ 7