دینی نصاب

by Other Authors

Page 6 of 377

دینی نصاب — Page 6

نبی ہیں۔قرآن مجید میں آپ کو خاتم النبیین اور رحمتہ للعالمین فرمایا گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق چودھویں صدی میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام آپ کے غلام کی حیثیت سے امام مہدی اور مسیح موعود بن کر تشریف لائے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دُعائیں سنتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی تقدیر خیر و شر کی جاری کرتا ہے۔مرنے کے بعد انسان اُٹھایا جائے گا اور اس کا حساب کتاب ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے منکر اور دین کے مخالف اگر وہ ان کو اپنی رحمت کا ملہ سے بخش نہ دے جہنم کا عذاب چکھیں گے لیکن یہ جہنم دائی نہیں ہوگی۔جب اصلاح ہو جائے گی اللہ تعالیٰ پھر جنت میں داخل فرمادے گا۔11۔اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور بعث بعد الموت اور تقدیر خیر وشر پر دل وجان سے ایمان رکھنے والوں اور اعمال صالحہ بجالانے والوں کو اللہ تعالی دائمی جنتوں کا وارث بنادے گا۔مذکورہ بالا عقائد کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے اسے زبانی مع ترجمہ یاد کرنا چاہیئے۔امَنْتُ بِاللهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْقَدْرِ خَيْرِه وَشَره میں اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور موت کے بعد اٹھنے پر اور تقدیر خیر وشر پر ایمان لاتا ہوں۔پنج ارکان اسلام جو شخص دل سے کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتا ہے وہ مسلمان ہے۔6