دینی نصاب

by Other Authors

Page 339 of 377

دینی نصاب — Page 339

وزن میں کمی کر دیتے ہیں۔الحديث :- حضرت ابوسعید سے مروی ہے کہ رسول خدا نے فرمایا : - التَّاجِرُ الصَّدُوقُ الْأَمِينُ مَعَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ کہ بچے امین تاجر کونبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کی رفاقت نصیب ہوگی۔( ترمذی جلد اول کتاب البیوع صفحه ۱۴۵ فاروقی کتب خانه ملتان) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے ناپ تول کرنے والوں کو فرمایا۔إِنَّكُمْ قَدْ وُلِيْتُمْ أَمْرَيْنِ هَلَكَتْ فِيْهِ الْأُمَمُ السَّابِقَةُ قَبْلَكُمْ - تمہارے سُپر دجو یہ دو معاملات ہوئے ہیں ان کے سبب پہلی قو میں ہلاک ہوئیں۔( ترمذی جلد اول کتاب البیوع صفحه ۱۴۶۔الفضل مارکیٹ اُردو بازار لاہور ) اسی طرح ماپ تول میں کمی کر کے خیانت کے مرتکب ہو نیوالوں کے بارے میں حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں:۔"جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے اور آخرت کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔۔۔۔و شخص پورے طور پر ہر ایک بدی سے اور ہر ایک بد عملی سے یعنی شراب سے اور قمار بازی سے بدنظری سے اور خیانت سے اور رشوت سے اور ہر ایک ناجائز تصرف سے تو بہ نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۸-۱۹) و تم میں سے ہر ایک اس بات کو خوب یادر کھے کہ قرضوں کے ادا کرنے میں 339