دینی نصاب

by Other Authors

Page 340 of 377

دینی نصاب — Page 340

66 ستی نہیں کرنی چاہئیے اور ہر قسم کی خیانت اور بے ایمانی سے دور بھاگنا چاہئیے۔“ کسب حلال ( ملفوظات جلد ۸ صفحه ۳۱۳) ہرانسان میں خدا تعالیٰ نے بعض صلاحیتیں ودیعت کر رکھی ہیں جو بروئے کار لا کر اپنی زندگی میں ترقیات کے سامان پیدا کر سکتا ہے اور کامیابیوں اور کامرانیوں کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔مگر بد قسمتی سے بعض لوگ ان خدا داد صلاحیتوں اور استعدادوں سے کام نہ لیتے ہوئے اپنے لئے ہمیشہ کیلئے ناکامیوں اور نامرادیوں کے سامان پیدا کر لیتے ہیں اور پھر ساری عمر کف افسوس ملتے ہوئے مایوسی اور نا اُمیدی کا شکار رہتے ہیں۔ایک مقولہ ہے کہ ایک بے کار اور فارغ انسان کا دماغ شیطان کی دوکان ہوتا ہے۔اس لحاظ سے انسان اگر جفاکشی محنت۔ہمت۔اور اولو العزمی جیسی صفات کا مالک ہو تو وہ معاشرے میں انتہائی صحت مند فرد بن سکتا ہے اور معاشرے کی صحت کا ضامن بن جاتا ہے۔اپنے معاشرے میں انبیاء کا وجود ایک نمونہ ہوتا ہے اور انبیاء نے اپنے ہاتھ سے کام کر کے دنیا کے لوگوں کو بتا دیا کہ ہاتھ سے کام کرنا بڑی عظمت کا حامل ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- ہر نبی نے بعثت سے قبل بکریاں چرائیں ہیں۔صحابہ نے عرض کیا۔کیا آپ نے بھی؟ آپ نے فرمایا۔ہاں کچھ قیراط لے کر میں بھی مکہ والوں کی بکریاں چرا یا کرتا تھا۔( بخاری کتاب الا جارات باب رعی الغنم علی قراريط ) حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے بعض خطبات میں وقتا فوقتا اپنے ہاتھ سے محنت کرنے پر زور دیا ہے اور اس طرح لکھتے رہنے کی زندگی کو نا پسند فرمایا۔آپ فرماتے ہیں:۔340