دینی نصاب — Page 254
توحید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے“۔حضرت بانی جماعت احمدیہ کی وفات ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ ء کو ہوئی اور اگلے دن ۲۷ رمئی ۱۹۰۸ ء کو جماعت احمدیہ میں خلافت علی منھاج نبوت کا بابرکت سلسلہ حضرت حاجی الحرمین حافظ قرآن حکیم مولانا نور الدین صاحب کے ذریعے شروع ہوا جنہیں جماعت احمدیہ نے خلیفہ اسیح الاوّل کے طور پر منتخب کر کے آپ کے ہاتھ پر بیعت خلافت کی سعادت حاصل کی۔آپ کی وفات کے بعد حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد دوسرے خلیفہ اور آپ کے بعد حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب تیسرے خلیفہ اور آپ کے بعد حضرت مرزا طاہر احمد صاحب چوتھے خلیفہ اور آپ کے بعد حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پانچویں خلیفہ منتخب ہوئے۔ان پانچوں خلفاء کے مختصر حالات اگلے صفحات میں ملاحظہ فرمائیں۔254