دینی نصاب — Page 218
وقت نے لکھا:۔اسلامی تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلے پر بھی اجماع امت نہیں ہوا اس فیصلہ کی ایک خاص اہمیت یہ ہے کہ اس پر اجماع امت بالکل صحیح طور پر ہوا ہے۔اسلام کی ساری تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلہ پر کبھی اجماع نہیں ہوا۔اجماع امت میں ملک کے سب بڑے سے بڑے علماء دین اور حاملانِ شرع متین کے علاوہ تمام سیاسی لیڈر اور ہر گروپ کے سیاسی رہنما کماحقہ متفق ہوئے ہیں اور صوفیاء کرام اور عارفین باللہ برگزیدگان تصوف و طریقت کو بھی پورا پورا اتفاق ہوا ہے۔قادیانی فرقہ کو چھوڑ کر جو بھی ۷۲ فرقے مسلمانوں کے بتائے جاتے ہیں سب کے سب اس مسئلہ کے اس حل پر متفق اور خوش ہیں۔زعماء ملت اور عمائدین کا کوئی طبقہ نظر نہیں آتا جو اس فیصلہ پر خوشگوار رد عمل نہ رکھتا ہو۔“ (نوائے وقت مورخہ ۱/۶ اکتوبر ۱۹۷۴ء) مسیح موعود و مہدی مسعود پر ایمان لانے کی اہمیت آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:۔و تم میں سے جو عیسی کو پائے میر اسلام کہے۔“ (درمنثور ۲/ ۴۴۵ از جلال الدین السیوطی) ” جب تم اس کو دیکھو تو اگر برف کے پہاڑوں پر سے گھسٹ گھسٹ کر اس کے پاس پہنچنا پڑے تو بھی اس کی بیعت کرو“۔ابن ماجہ ابواب الفتن باب خروج المہدی۔جلد دوئم ) اس کی اطاعت میری اطاعت اور اس کی نافرمانی میری نافرمانی ہوگی۔“ ( بحارالانوار جلد ۱۳ صفحه ۱۷ از علامہ باقر مجلسی) 218