دینی نصاب

by Other Authors

Page 217 of 377

دینی نصاب — Page 217

پورے وثوق سے فرمایا۔میں نے انکو کہا کہ اگر آپکو طاعون ہوگئی ہے تو پھر میں جھوٹا ہوں اور میرا دعویٰ 66 الہام غلط ہے۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 253، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 265) ان کا بخار جلد اُتر گیا اور انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے ناجی فرقہ صرف جماعت احمدیہ ہی ہے ناجی فرقہ :- حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔یقیناً میری امت پر ایک وقت آئے گا جو بنی اسرائیل پر آچکا ہے اور وہ انہی کے نقش قدم پر چلنے لگے گی۔اور اگر بنی اسرائیل کا کوئی آدمی اپنی ماں سے زنا کا مرتکب ہوگا تو میری امت کا مسلمان بھی ایسا ہی کرے گا اور جس طرح بنی اسرائیل کے ۷۲ فرقے ہو گئے تھے اسی طرح میری امت کے ۷۳ فرقے ہوں گے۔ان میں سے صرف ایک ناجی ہوگا باقی ۷۲ فرقے ناری ہوں گے۔“ ( ترمذی ابواب الایمان باب افتراق لهذه الامة ) ناجی فرقہ کے متعلق مرقاۃ المفاتیح میں لکھا ہے:۔66 ناجی فرقہ طریقہ احمدیہ پر گامزن ہوگا او محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشن سنت پر عمل کرے گا۔(مرقاۃ المفاتیح جلد اوّل صفحہ ۲۴۸ حاشیہ۔مکتبہ امدادیہ ملتان ناشر مجلس اشاعت المعارف۔وکٹوریہ پریس ملتان۔) ۷ ستمبر ۱۹۷۴ ء کو پاکستان کی اس وقت کی قومی اسمبلی نے جماعت احمدیہ کے خلاف ایک فیصلہ دیا جس نے ایک اور ۷۲ کے فرق کو روز روشن کی طرح واضح کر دیا۔چنانچہ اخبار نوائے 217