دینی نصاب

by Other Authors

Page 8 of 377

دینی نصاب — Page 8

مغرب کی جانب سرخی اور سفیدی باقی رہے۔یعنی شفق کے آخری وقت تک۔عشاء: شفق کے ختم ہونے سے شروع ہوتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔مگر کسی مجبوری کی وجہ سے آدھی رات تک نہ پڑھی گئی ہو تو اس کے بعد بھی فجر سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے۔۳۔اوقات ممنوعه :- مندرجہ ذیل اوقات میں نماز پڑھنا ممنوع ہے:۔(۱) جب سورج نکل رہا ہو یا جب غروب ہو رہا ہو۔(ب) جب سورج سر پر ہو یعنی ٹھیک دوپہر کے وقت۔( ج ) نماز عصر کے بعد سے سورج کے غروب ہونے تک نفل نماز نہیں پڑھنی چاہیئے۔(1) صبح کی نماز کے بعد سے سورج کے نکلنے تک نفل نہیں پڑھنے چاہئیں۔۴- تعداد رکعات :- فجر : دوسنت۔دو فرض سنتیں اگر فرض سے پہلے نہ پڑھی جاسکیں تو فرضوں کے بعد پڑھ لینا جائز ہے۔ظھر : - چار سنت۔چار فرض۔بعد میں دو یا چار سنتیں۔پہلی چارسنتوں کی بجائے دو پڑھنا بھی جائز ہے۔عصر : - چار فرض_مغرب :- تین فرض۔دوست۔عشاء:- چارفرض۔دوست۔پھر تین رکعت وتر۔۵- نوافل : (۱) فجر کے علاوہ باقی ہر اذان اور اقامت کے درمیان دونفل۔۲۔نماز تہجد کے کم از کم دو نفل زیادہ سے زیادہ آٹھ۔8