دینی نصاب

by Other Authors

Page 5 of 377

دینی نصاب — Page 5

ہے۔سودین کو بچوں کا کھیل بنانا نہیں چاہیئے اور یا درکھنا چاہئیے کہ ہمیں بجز خادم اسلام ہونے کے اور کوئی دعوی بالمقابل نہیں اور جو شخص ہماری طرف اس کے خلاف منسوب کرے وہ ہم پر افتراء کرتا ہے ہم اپنے نبی کے ذریعہ فیض و برکات پاتے ہیں اور قرآن کریم کے ذریعہ ہمیں فیض ملتا ہے۔“ مکتوب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ الحکم ۱۷ اگست ۱۸۹۹ء) جماعت احمدیہ کے عقائد ذیل میں جماعت احمدیہ کے عقائد کی مختصر وضاحت درج کی جاتی ہے: اللہ تعالیٰ کی ہستی موجود ہے اور اس پر ایمان لانا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں وہ واحد لاشریک ہے۔اللہ تعالیٰ تمام عیبوں سے پاک اور سب خوبیوں کا جامع ہے۔۴۔فرشتے اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور وہ ہر وہ کام کرتے ہیں جس کا اللہ انہیں حکم دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی کتابیں برحق ہیں ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت کا سامان کرتا ہے۔مشہور الہامی کتابوں میں تورات، انجیل، زبور، صحف ابراہیم اور قرآن مجید شامل ہیں۔قرآن مجید آخری شرعی کتاب ہے جو تا قیامت منسوخ نہیں ہوسکتی۔- اللہ تعالیٰ کے نبی سچے ہیں۔اب تک دنیا کے ہر خطے اور ہر قوم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی آچکے ہیں۔مشہور انبیاء میں حضرت آدم علیہ السلام، حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراھیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام ، حضرت اسحق علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام ، حضرت یوسف علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شامل ہیں۔یہ سب انبیاء اپنے اپنے وقت پر آکر اور خدا کے بندوں کو ہدایت دے کر وفات پاچکے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شرعی 5