دینی نصاب — Page 359
روضہ مبارک ہے۔س۔شیخین سے کون مراد ہیں۔؟ ج حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق س۔حضرت ابوبکر کا اسم گرامی؟ ج- حضرت عبد اللہ بن ابی قحافہ۔س۔ذوالنورین سے کون مراد ہیں؟ اور کیوں؟ ج- ذوالنورین سے مراد حضرت عثمان غنی ہیں۔یعنی دونوروں والا۔اس وجہ سے کہ آپ کے عقد میں یکے بعد دیگرے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیاں آئیں۔س۔دربار نبوی کے مشہور شاعر کا نام۔ج- حضرت حسان بن ثابت۔س۔تابعین سے کون مراد ہیں۔دو مشہور تابعین کے نام؟ ج وہ لوگ جو صحابہ کی صحبت سے فیضیاب ہوئے۔حضرت حسن بصری اور حضرت اولیس قرنی س۔کسی مشہور مسلمان شاعرہ کا نام؟ ج حضرت خنساء س۔فقہ آئمہ اربعہ کے نام؟ ج حضرت امام ابو حنیفہ - حضرت امام شافعی۔حضرت امام مالک اور حضرت امام احمد بن حنبل۔س۔خلفاء راشدین کے زمانہ خلافت کی تعیین کریں ج حضرت ابوبکر صدیق ۱۱ ہجری تا ۱۳ هجری 359