دینی نصاب — Page 24
۴۔جمعہ کی دو اذانیں ہوتی ہیں۔ایک شروع وقت میں اور دوسری اس وقت جب امام خطبہ کیلئے کھڑا ہو۔۵۔جب جمعہ کی اذان ہو جائے تو سب کا روبار بند کر کے مسجد کی طرف چلے جانا چاہئے۔اس بارہ میں قرآن کریم کا حکم بہت واضح ہے۔۶۔نماز جمعہ کے دو حصے ہیں۔ایک خطبہ اور ایک باجماعت نماز۔خطبہ پہلے ہوتا ہے اس کے بعد دورکعت فرض پڑھے جاتے ہیں۔خطبہ کے بغیر نماز جمعہ نہیں ہوتی۔ے۔فرض سے پہلے چار سنتیں پڑھے بشرطیکہ خطبہ شروع نہ ہوا ہو۔جب خطبہ شروع ہو جائے تو صرف دوسنتیں جلدی جلدی پڑھے لیکن اسے عادت نہ بنائے اور فرض کے بعد دو یا چار سنتیں پڑھے۔خطبہ پوری توجہ سے عنا جائے اور بالکل باتیں نہ کی جائیں۔کسی کو باتوں سے روکنا ہو تو اشارہ سے روکا جاسکتا ہے۔خطبہ کے وقت تنکوں سے کھیلنا بھی ممنوع ہے۔۹۔جمعہ کے روز غسل کرنے کی خاص تاکید کی گئی ہے۔غسل کے بعد انسان اچھے صاف ستھرے کپڑے پہنے اور میٹر ہو تو خوشبو لگائے۔۱۰۔امام جب مسجد میں آئے تو اذان کا حکم دے۔اور خطبہ کھڑے ہو کر پڑھے۔خطبہ جمعہ : امام پہلے تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت اس طرح کرے اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِه مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ٥ اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ 24