دینی نصاب

by Other Authors

Page 346 of 377

دینی نصاب — Page 346

جاؤ۔اور مومنوں کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ الْمُؤْ مِن لَيْسَ بحقودِ کہ مومن تو کسی سے حسد اور کینہ نہیں رکھتا۔اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو جن خاص صفات سے متصف قرار دیا ہے ان میں سے اہم ترین عجز اور انکسار ہے جو کہ تکبر کا متضاد ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا۔(سورۃ الفرقان : ۶۴) رحمان خُدا کے نیچے بندے وہ ہوتے ہیں جو زمین پر آرام سے چلتے ہیں۔اسی طرح حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا۔تکبر کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔تکبر یہ ہے کہ انسان حق کا انکار کرے لوگوں کو ذلیل سمجھے اور ان سے بری طرح پیش آئے۔حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں: مسلم کتاب الایمان - تحریم الکبر و بیانه ) بد تر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دارالوصال میں اے کرم خاک چھوڑ دے کبر و غرور کو زیبا ہے کبر حضرت رب غیور کو 346