دینی نصاب — Page 341
نکھے پن کی عادت پیدا ہو جائے یا جھوٹ کی عادت پیدا ہو جائے تو یقیناً آج نہیں تو کل وہ قوم تباہ ہو جائے گی۔“ نیز فرمایا:- (مشعل راه صفحه ۱۳ خطبه جمه فرموده یکم اپریل ۱۹۳۸ از حضرت خلفه لمسیح الثانی) نکے بیٹھنے والے دنیا میں غلامی کے جراثیم پھیلاتے ہیں۔“ 66 ہر شخص یہ عہد کرے کہ وہ مانگ کر نہیں کھائے گا۔“ مشعل راه صفحه ۱۴۴ - خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۳۹ ء از حضرت مصلح موعود ) تحریک جدید کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ اپنے ہاتھ سے کام کرنا ہے۔سچائی:۔اخلاق فاضلہ اخلاقیات میں سب سے اول چیز سچائی سے پیار اور جھوٹ سے نفرت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد بار سچ بولنے اور جھوٹ سے پر ہیز کرنے کے بارے میں تاکیدی فرمان جاری فرمائے اور خود اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ میں سچ سے پیار کرتا ہوں اور اسی وجہ سے آپ الصدوق کہلائے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے پوچھا کہ کیوں نہ میں تم کو بڑے بڑے گناہوں کے بارے میں بتاؤں۔صحابہ نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ ! ان بڑے گناہوں میں سب سے زیادہ زور حضور نے جھوٹ سے بچنے پر دیا۔فرمایا اَلا وَقَوْلَ النُّورِ وَشَهَادَةَ النُّورِ فَمَا زَالَ يُكَرِرُهَا حَتَّى قُلْنَا لَيْتَهُ 341