دینی نصاب

by Other Authors

Page 338 of 377

دینی نصاب — Page 338

میں بھی متعد د جگہوں پر والدین کے حقوق اور ان کی تکریم کے آداب ملتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَانًا کہ ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا تاکیدی حکم دیا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔الجنَّةُ تَحْتَ أَقْدَامِ الْأُمَّهَاتِ که جنّت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف دو اشخاص کو اپنے بعد سلام بھیجا جن میں سے ایک امام مہدی اور دوسرے حضرت اویس قرنی تھے۔حضرت اویس کو سلام بھجوانے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ حضرت اویس صرف ضعیف والدہ کی خدمت کرنے کی وجہ سے یمن کو چھوڑ کر حضور کی خدمت میں حاضر نہ ہو سکے۔حضور فر ما یا کرتے کہ مجھے یمن کی طرف سے خوشبو آتی ہے۔آداب لین دین القرآن:- * وَاَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا۔(سورۃ بنی اسرائیل : ۳۶) یعنی جب تم کسی کو ماپ کر دینے لگو تو ماپ پورا دیا کرو۔اور جب تول کرو تو بھی سیدھے ترازو کے ساتھ تول کر دیا کرو یہ بات سب سے بہتر اور انجام کے لحاظ سے سب سے اچھی ہے۔* وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ) وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ (سورة التطفيف :۲ - ۴) 0 سودا سلف میں وزن کم کر کے دینے والوں کے لئے عذاب ہی عذاب ہے جو تول کر لیتے ہیں تو خوب پورا لیتے ہیں اور جب دوسروں کو تول کر دیتے ہیں تو پھر 338