دینی نصاب

by Other Authors

Page 337 of 377

دینی نصاب — Page 337

گفتگو پاکیزہ ہو۔حدیث میں آتا ہے پاکیزہ کلمہ بھی صدقہ ہے اور آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بھی۔گفتگو میں مبالغہ سے کام نہ لے۔بے ہودہ اور مخش کلامی نہ کرے۔گفتگو میں غیبت جیسی گھناؤنی برائی سے بچا جائے۔* غصے اور جوش میں آکر جلد جلد بات نہیں کرنی چاہیئے تحمل سے گفتگو کرے۔بے جا غصہ میں کہی ہوئی بات اپنا اثر کھو بیٹھتی ہے۔سنی سنائی بات کو آگے پھیلانا درست نہیں۔افواہیں پھیلانے سے معاشرہ کی سالمیت اور امن کو نقصان پہنچتا ہے۔* جھوٹی گواہی دینا اور بات بات پر قسم کھانا درست نہیں۔* گفتگو کے دوران اسلامی شعار کو اپنانا چاہیئے۔جزاکم اللہ۔انشاء اللہ۔ماشاء اللہ۔الحمد اللہ۔وغیرہ بات بھلی ہو تو کہہ دے ورنہ خاموش رہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے جبڑوں اور ٹانگوں کے شر سے بچا یا وہ جنت میں داخل ہوا۔دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا سیدھا خدا کے فضل سے جنت میں جائیگا وہ ایک زبان ہے عضو نہانی ہے دوسرا یہ ہے حدیث سیدنا سيد الورى اطاعت والدین اور اس کے آداب والدین کی اطاعت پر خدا تعالیٰ نے بار بار تاکیدی احکامات دیئے ہیں اور احادیث نبویہ 337